جمشید پوریکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈکے جمشید پور ضلع میں ایک نابالغ طالب علم کے اسکول بستے سے ایک پستول برآمد ہونے کے واقعہ نے ہلادیا۔طالب علم کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔یہ سنسنی خیز معاملہ جمشید پور کے سوناری پولیس تھانے کا ہے۔جہاں کھوٹاڈیہ میں آرایم ایس اسکول ہے۔وہاں پڑھنے والے ایک نابالغ طالب علم کے بستے سے پستول ملنے کے واقعہ نے سب کو چونکا دیا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ انوپ ٹی میتھیو نے بتایاکہ آرایم ایس اسکول کے13سالہ طالب علم کے بستے سے تعلیم کے دوران ایک دیسی پستول برآمد کی گئی ہے۔نابالغ طالب علم اسکول کی کلاس آٹھ میں پڑھتا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ سے شکایت ملنے کے بعد پولیس نے طالب علم کے بستے پرقبضہ کرلیاہے۔اب پولیس آٹھویں کے اس طالب علم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔سوناری پولیس تھانے کے انچارج بددھرام اوراونے کہا کہ اسکول انتظامیہ نے اس وقت ملزم طالب علم کے بستے کی تلاشی لی، جب یہ اطلاع ملی کہ طالب علم اپنے ساتھیوں کو ایک پستول دکھا رہا ہے۔بستے سے پستول ملنے کے بعداسکول انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے پستول ضبط کر لیا اور طالب علم کو پوچھ گچھ کیلئے ساتھ لے گئی۔پولیس نے اگرچہ طالب علم کی شناخت نہیں بتائی ہے۔کیونکہ وہ ایک نابالغ ہے۔ایس ایس پی انوپ ٹی میتھیو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس واقعہ پرتشویش ظاہر کی ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔